ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جلد ہی آن لائن ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ کیلئے ضروری ہو گاآدھارنمبر

جلد ہی آن لائن ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ کیلئے ضروری ہو گاآدھارنمبر

Thu, 02 Mar 2017 21:40:40    S.O. News Service

نئی دہلی،2/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ٹرین ٹکٹ کی کالابازاری روکنے کے لئے جلد ہی ریلوے آدھار پرآن لائن ٹکٹنگ نظام کی شروعات کر سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف بروکرزکی طرف سے ایک ساتھ بڑی تعداد میں ٹکٹ کے بلاک کرنے پر لگام لگے گی بلکہ فرضی بکنگ اور کسی اور کے ٹکٹ پرسفر کرنے جسیے مسئلہ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ سینئر شہریوں کے لئے ٹکٹ بکنگ میں چھوٹ حاصل کرنے کے لیے یکم اپریل سے آدھارنمبردیناپہلے ہی ضروری کیا جا چکا ہے۔یہ فی الحال تین ماہ کے لئے تجرباتی طورپرلاگوہے۔ریلوے کے وزیرسریش پربھوکی طرف سے جمعرات کو جاری کئے گئے نئے کاروبار کی منصوبہ بندی 2017-18 کے مطابق ٹکٹ کے نظام کے علاوہ ریلوے ملک بھر میں 6000 پوائنٹ آف سیل (POS) مشینیں اور000 خود کار ٹکٹ وینڈنگ مشینیں لگا کر کیش لیس ٹکٹنگ نظام کی طرف بھی بڑھے گا۔ایک افسر نے ساتھ ہی بتایا کہ ریلوے اس کے لئے ایک سافٹ ویئر بھی تیار کر رہاہے۔ تمام طرح کے اقدامات کے باوجود دلال بڑی تعداد میں ٹکٹ بک کرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جنہیں وہ بعد میں اونچے داموں میں فروخت کرتے ہیں اورریلوے کے لئے یہ بڑی سنگین مسئلہ ہے۔ نئے کاروبار کی منصوبہ بندی کے مطابق ریلوے نئی سیاحوں ٹرینیں شروع کرنے پر غور کر رہا ہے جو ہل اسٹیشنوں کو جوڑیں گی۔
 


Share: